PAKSAT-1R 38.0E


اپنی ڈش پاک سیٹ پر لگانے کا مکمل طریقہ
بعض اوقات آسان کام بھی مشکل لگتا ہے لیکن آج میں آپ کو بتائوں کہ آپ اپنی ڈش کو پاک سیٹ پہ کیسے لے جاسکتے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل پی ٹی سپورٹس پی ٹی وی ہوم پی ٹی وی گلوبل اور ٹی وی ون جیسے مشہور چینل پاک سیٹ پر منتقل کئے جاچکے ہیں جسکے باعث بہت سے لوگوں نے اپنی ڈش ایشیاء سیٹ سے ہٹا کر پاک سیٹ پر لگا دی ۔میں نے محسوس کیا کہ شاید کچھ لوگوں کو اپنی ڈش پاک سیٹ پر لگانے کا طریقہ معلوم نہ ہو تو کیوں نہ ان کی مدد کی جائے ۔آپ اپنی آسانی کیلئے کاپی پین اپنے ساتھ رکھ لیں اور ضروری چیزیں نوٹ کرتے جائیں ۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایشیاء سیٹ 105.5 ڈگری مشرق کی جانب لگائی جاتی ہے یعنی کہ مشرق اور جنوب کے درمیان ۔ بالکل اسی طرح پاک سیٹ بھی 38.0ڈگری پر جنوب اور مغرب کے درمیان سیٹ ہوتی ہے ۔
چلیں شروع کرتے ہیں ۔سب سے پہلے آپ اپنا ڈیجیٹل ریسیور ٹی وی کے ساتھ ملٹی میڈیا کیبل کے ذریعے کنیکٹ کرلیں۔ اب آپ ڈش کیبل کا ایک اینڈ ریسیور اور دوسرا ایل این بی کے ساتھ جوڑیں ۔آگے جانے سے قبل آپ کو اپنے ریسیور پر کچھ سیٹنگ کرنا ہونگی ۔ سب سے پہلے آپ اپنے قریبی ڈش سنٹر پر تشریف لے جائیں اور انہیں کہیں کہ وہ آپ کے ریسیور پر پاک سیٹ کے تمام چینل فیڈ کردے تاکہ آپ کو سگنل تلاش کرنے میں دقت محسوس نہ ہو ۔آپ یہ کام خود بھی کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ پہلے ڈش سیٹ کرچکے ہو۔اب آپ مینیو میں جائیں اور اپنے ریسیور پر سیٹلائٹ کا نام پاک سیٹ لکھ دیں ۔ ایل این بی ٹائپ سینڈرڈ ایل این بی فریکوئنسی 5150 ڈیسک سوئچ پورٹ ون (اگر آپ ایک سے زائد سیٹلائٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ سوئچ لگانا پڑے گا ) ۔اب آپ پی ٹی وی سپورٹس یا کوہ نور ٹی وی فریکوئنسی لگائیں کیونکہ ان کے سگنل بہت اچھے آتے ہیں ۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا کہ آپ کی ڈش جنوب اور مغرب کے درمیان ہونی چاہیے اور ڈش کا زاویہ اپنے ایریا کے حساس سے 33 اور 36ڈگری پر کرلیں ۔ اب آپ اپنی ایل این بی کو 44 ڈگری پر کرلیں ( گھڑی کی مخالف سمت ) ۔ اب آپ اطمینان سے بیٹھ جائیں اور ہوسکے تو چائے کی چسکی بھی لے لیں کیونکہ آپ کا آدھا کام مکمل ہوچکا ہے ۔اب آپ اپنی ڈش کو پاک سیٹ پر لگانے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔لیکن اس سے قبل یہ یقین کرلیں کہ آپ نے اپنے ریسیور پر تمام سیٹنگ کرلی ہیں ۔ اب آپ اپنی ڈش کو اپنے مطلوبہ ایریا کی طرف اوپر نیچے گھمانا شروع کریں یہ یاد رہے کہ آپ کی ڈش جنوب اور مغرب کے درمیان ہی ہو ۔ آپ اپنی ڈش آہستہ آہستہ اوپر نیچے گھماتے رہیں آپ کو جلد ہی پاک سیٹ کے مطلوبہ سگنل مل جائیں گے...

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog